ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اسرائیل کی مغربی کنارے میں غیرقانونی بستیوں کی منظوری

اسرائیل نے مقبوضہ مغربی کنارے میں نئی غیر قانونی بستیوں کی منظوری دے دی۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیل نے مغربی کنارےمیں780نئی غیرقانونی آبادکاریوں کی منظوری دی ہے۔

فلسطینی حکام نے اسرائیل کی جانب سےغیرقانونی آبادکاریوں کےاقدام کی مذمت کی ہے۔ ترجمان فلسطینی صدر کا کہنا ہے کہ  اسرائیل کو 2 ریاستی حل کی پالیسی کونقصان پہنچانےسے باز رہنا ہوگا اسرائیل کایہ اقدام نئی امریکی انتظامیہ کی امن کوششوں کوناکام بنانےکےمترادف ہوگا۔

دوسری جانب  مصر نے اسرائیلی حکام کی جانب سے مقبوضہ غرب اردن کے علاقے میں  یہودی آبادکاروں کے لیے 780 نئے مکانات تعمیر کرنے کے فیصلے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے بین الاقوامی قانون کی خلاف وزری قرار دیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں