ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

لڑکی سے دوران ڈکیتی اجتماعی زیادتی کے ملزم پولیس حراست سے فرار

شیخو پورہ: پولیس کی ملی بھگت یا نالائقی سے گینگ ریپ کے ملزم فرار ہوگئے۔

دوران ڈکیتی لڑکی سے اجتماعی زیادتی کرنے والے ملزم پولیس حراست سے فرار ہو گئے۔ پولیس اہلکار ملزمان کو جائے وقوعہ لے کر جا رہے تھے کہ ملزمان کے ساتھیوں نے پولیس وین کو گھیر لیا اور اہلکاروں پر اسلحہ تان کر زیر حراست دو ملزمان کو لیکر فرار ہو گئے۔

ڈی پی او نے کارروائی کرتے ہوئے سب انسپکٹر ارشد ڈوگر سمیت پانچ اہلکاروں کو معطل کردیا اور ان کے خلاف تھانہ صدر میں مقدمہ بھی درج کر لیا گیا۔ فرار ہونے والے ملزمان میں دو بھائی جاوید اور پرویز شامل ہیں۔

واضح رہے کہ تھانہ صدر فاروق آباد کے علاقے میں دوران ڈکیتی لڑکی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا تھا۔ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار اور آئی جی پنجاب انعام غنی کے نوٹس پر ملزمان کو گرفتار کیا گیا تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں