ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

فواد چوہدری کا زرداری کے بیان پر ردعمل سامنے آگیا

اسلام آباد: وفاقی وزیرسائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ہر 3 ماہ بعد زرداری اینڈ کمپنی کو لگتا ہے اگلے 3 ماہ بہت اہم ہیں جبکہ 3 سال بعد بھی آپ کا کوئی چانس نہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وفاقی وزیرسائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے سابق صدرآصف علی زرداری کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ 3 سال بعد بھی آپ کا کوئی چانس نہیں، زمانہ اور وقت آگے چلا گیا، آپ بہت پیچھے رہ گئے۔

یہ بھی پڑھیں: اناڑی حکمرانوں کی وجہ سے ملک بڑے حادثے کا شکار ہوسکتا ہے، زرداری

فوادچوہدری نے کہا کہ ہر 3 ماہ بعد زرداری اینڈ کمپنی کو لگتا ہے اگلے 3 ماہ بہت اہم ہیں لیکن پھر وقت گزر جاتا ہے اور نیا بیان آتا ہے کہ اگلے 3 ماہ بہت اہم ہیں، گرد اتنی ہے کہ آپ کو راستہ نہیں مل رہا، بزنس پر توجہ دیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں