ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

مناسب وقت پر استعفیٰ دینگے ، مریم نواز

لانگ مارچ بھی ہوگا استعفے بھی ديں گے، مريم نواز نے واضح اعلان تو کر ديا ليکن اسمبليوں سے مستعفی ہونے کيلئے مسلم ليگ کو اب بھی مناسب وقت کا انتظار ہے۔ کہتی ہيں اتفاق رائے کی کوشش کررہے ہيں۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پارٹی کی نائب صدر کہتی ہيں کہ پريشر ميں آکر کوئی کام نہيں کريں گے۔ دعویٰ بھی کر ڈالا کہ اگلے انتخابات ميں پاکستان تحریک انصاف کا ٹکٹ لينے والا کوئی نہيں ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز شریف نے کہا کہ وہ وقت دور نہیں جب استعفیٰ بھی ديں گے اور لانگ مارچ بھی ہوگا، مناسب وقت کا انتظار ہے، پريشر ميں کوئی کام نہيں کريں گے۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ استعفوں کے معاملے پر اتفاق رائے کی کوشش کررہے ہيں، سب کی اپنی اپنی رائے ہوتی ہے، تجربہ کار جماعتيں ہيں۔ مریم نواز نے يہ بھی دعویٰ کيا کہ اگلے انتخابات ميں پاکستان تحریک انصاف کا ٹکٹ لينے والا کوئی نہيں ہوگا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں