ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پاکستان اورترکی ایک جیسے چیلنجز سے نبرد آزماہیں، طیب اردوان

انقرہ: ترک صدر طیب اردوان پاک ترک اشتراک سے تیار کیے جانے والے ملجم کا ویلڈنگ کرکے کام کا آغاز کررہے ہیں

استنبول(صباح نیوز)پاکستان اور ترکی ایک جیسے چیلنجز سے نبرد آزما ہیں۔ان خیالات کا اظہار ترک صدررجب طیب اردوان نے استنبول کی نیول شپ یارڈ میں پاک بحریہ کے تیسرے ملجم کلاس جہاز کی ویلڈنگ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس میں پاکستانی سفیر سائرس سجاد،ترکی کی گرینڈ نیشنل اسمبلی کے اسپیکر مصطفی شین توپ، ترکی کے وزیر قومی دفاع حلوصی آقار، چیف آف ترکش جنرل اسٹاف جنرل یاسر گلیر، کمانڈر ترک نیول فورس ایڈمرل عدنان اوزبل اور دیگر شخصیات نے شرکت کی۔ صدر اردوان نے جہاز کی بلاک ویلڈنگ کا باضابطہ آغاز کیا اور کہا کہ ملجم کلاس جہازوں کی تعمیر پاک ترک مضبوط تعلقات میں اہم سنگ میل ہے،صدر اردوان نے کہا کہ پاکستان اور ترکی کے درمیان شاندار تعلقات ہیں، اسٹریٹجک اکنامک فریم ورک سے پاکستان اور ترکی کے تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ملجم کلاس جہاز سطح آب، زیرِ آب، اینٹی ائر ہتھیاروں اور سینسرزسے لیس ہوں گے۔ترجمان کا کہنا ہے کہ ٹرانسفرآف ٹیکنالوجی معاہدے کے تحت 4میں سے 2 جہاز کراچی شپ یارڈ میں تیارہوں گے، اسٹیلتھ ٹیکنالوجی والے 2جناح کلاس جہازوں کے ڈیزا ئن کی تیاری بھی اس میں شامل ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں