ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پاکستان میں کورونا ویکسین لگانے کے انتظامات مکمل

اسلام آباد / کراچی: کورونا وائرس کی ویکسین لگانے کیلئے عملے کی ٹریننگ کا عمل مکمل ہوگیا۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرکا اجلاس لیفٹیننٹ جنرل حمود الزمان خان کی زیرصدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں چاروں صوبائی چیف سیکرٹریز، گلگت بلتستان اورآزاد کشمیر کے سیکرٹریزاورصحت حکام نے بریفنگ دی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ کورونا ویکسین لگانے کیلئے ٹیچنگ اسپتالوں ، تحصیل اور ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز کے عملے کی تربیت کا عمل تقریبا مکمل کرلیا گیا جبکہ کورونا وائرس سے بچاؤ کے قطرے پلانے سے پہلے تمام ضروری اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

این سی اوسی کوبریفنگ میں بتایا گیا کہ ایس او پیز پرعمل درآمد نہ کرنے والوں پربڑی تعداد میں جرمانے عائد کیے گئے ہیں جبکہ ایس او پیزکی تعمیل نہ کرنے پرریستوران ، دکانیں اورکاروباری مراکزبھی بند کیے گئے ہیں۔ تمام غیرملکی مسافروں خصوصا برطانیہ اورجنوبی افریقا سے آنے والے مسافروں کی ٹیسٹنگ کی جارہی ہے۔

ٹیسٹ مثبت آنے والے مسافروں کو قرنطینہ کیا جا رہا ہے۔ این سی اوسی میں کورونا وائرس سے بچاو کی ویکسینیشن کے مکمل طریقہ کار، اس کی دستیابی اورتقسیم کے عمل پر بھی مشاورت کی گئی اور فیصلہ کیا گیا کہ حکومت ویکسینیشن کرنے والے عملے کا ریکارڈ اپنے پاس رکھے گی۔ جبکہ بیرون ملک سفرکرنے والے مسافروں کو ویکسین لگائے جانے کی ایک قانونی دستاویزفراہم کرنا ہوں گی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں