ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

یہود کے فلسطینیوں پر حملے، صہیونی فوج کے چھاپے، کئی گرفتار

مقبوضہ بیت المقدس (انٹرنیشنل ڈیسک) فلسطین میں اسرائیلی حکام کی شہ ملنے پر یہود آبادکاروں نے نہتے فلسطینیوں پر حملوں میں اضافہ کردیا۔ خبررساں اداروں کے مطابق گزشتہ روز انتہا پسند آبادکاروں کے گروہ نے بیت لحم کے مشرق میں کیسان گاؤں میں فلسطینی چرواہوں پر حملہ کیا،جس کے نتیجے میں ایک شخص زخمی ہوگیا۔ فلسطینی ذرائع ابلاغ کے مطابق تل ابیب حکومت تیزی سے فلسطینیوں کو ان کی زمینوں سے بے دخل کرنے کا منصوبہ آگے بڑھارہی ہے ۔ آبادکاروں کے دھاووں کے دوران انہیں پولیس اور فوج کی مکمل سیکورٹی حاصل ہوتی ہے ۔ انتہاپسندانہ کارروائیوں کے باعث نہتے اور بے گھر فلسطینیوں نے اب بیابانوں اور غیر آباد علاقوں میں پناہ لینا شروع کردیا ہے۔ دوسری جانب قابض فوج نے مغربی کنارے کے مختلف علاقوں میں میں کارروائی کرکے کئی شہریوں کو گرفتار کرلیا۔ بیت لحم میں فوج نے دہیشہ مہاجر کیمپ سے 2بھائیوں کو حراست میں لے لیا۔ اس کے علاوہ رام اللہ کے بیر زیت قصبے میں چھاپوں کے دوران بیرزیت یونیورسٹی کے طالب علم عمر ریماوی کوگرفتار کیا گیا۔ اس دوران کئی نوجوانوں کو تفتیش کے لیے طلبی کے نوٹس دیے گئے۔ اس سے قبل صہیونی اہل کاروں نے 2خواتین سمیت مغربی کنارے کے 5 شہریوں کو غزہ کی سرحدی گزرگاہ سے گرفتار کیاتھا۔صہیونی فوجیوں نے 35سالہ ولا الرفائی کو گزرگاہ سے اس وقت حراست میں لیا،جب وہ اپنی بیماری اہلیہ کو لے کر اسپتال جارہے تھے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں