ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سندھ پولیس کے مزید 131 پولیس افسران واہلکارکورونا کا شکار

کراچی: گزشتہ تین روزکے دوران مزید 131 پولیس افسران واہلکارکورونا وائرس کا شکارہوگئے۔ ترجمان سندھ پولیس کے مطابق گزشتہ تین روزکے دوران مزید 131 پولیس افسران واہلکارکوروناوائرس سے متاثر ہوئے جس کے بعد کورونا وائرس سے متاثرہ افسران وجوانوں کی مجموعی تعداد 5553 ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کے خلاف فرائض کی ادائیگی کے دوران 24 پولیس افسران، جوان شہید ہوئے، زیرعلاج افسران اورجوانوں کی تعداد 511 ہے، اب تک 5018 افسران اورجوان صحتیاب ہوچکے ہیں، کورونا سے متاثرہ اہلکاروں کا مکمل طورپرخیال رکھا جارہا ہے اوراس سلسلے روزانہ کی بنیاد پراقدامات جاری ہیں، کورونا کے خلاف ہراول دستے کے طورپرکام کرنیوالے افسران اور جوان خدمت انسانیت کے لیئے انتہائی پرعزم اوربلند حوصلہ ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں