ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پاکستانی اسکواڈ کیلئے ویزے کا معاملہ ، آئی سی سی نے بھارت سے جواب مانگ لیا

دبئی(جسارت نیوز)ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈکپ کے لیے بھارت کی جانب سے پاکستانی اسکواڈ کو ویزے دینے کے معاملے پر انٹر نیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی)نے بھارت سے تحریری یقین دہانی مانگ لی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی سی سی کی جانب سے دی گئی تحریری یقین دہانی میں پاکستان اسکواڈ کے تمام ممبرز کو لازمی ویزے جاری کرنا شامل ہے۔ذرائع کے مطابق آئی سی سی اجلاس میں پی سی بی نے مسئلہ اٹھایا، جس پر آئی سی سی نے بھارت سے تحریری جواب مانگ لیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان اسکواڈ کے ویزوں اور سیکورٹی کی یقین دہانی نہ کروائی گئی تو ایونٹ خطرے میں پڑ جائے گا۔ ذرائع نے بتایا کہ آئی سی سی نے بھارتی بورڈ سے ایونٹ کو ٹیکس سے مستثنی قرار دینے کی بھی یقین دہانی مانگی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں