ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سلامتی کونسل کی مستقل رکنیت، پاکستان کا اہم موقف سامنے آگیا

اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیراکرم نے کہا ہے کہ کسی رکن ملک کوسلامتی کونسل کامستقل رکن بنانابرابری کےاصولوں کی خلاف ورزی ہوگی۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے منیر اکرم نے کہا کہ سلامتی کونسل کے5مستقل رکن ممالک یواین چارٹرکالازمی حصہ ہیں، جی4،پاکستان اوربھارت سمیت تمام رکن ممالک برابری کی بنیاد پریواین کےرکن ہیں۔

انہوں نے کہا  کہ کسی رکن ملک کوسلامتی کونسل کامستقل رکن بنانابرابری کےاصولوں کی خلاف ورزی ہوگی  امید ہےامریکی صدربائیڈن اورنائب صدرکشمیریوں کےحقوق کی حمایت جاری رکھیں گے۔

منیر اکرم نے کہا کہ اقوام متحدہ کو غیر معمولی حالات میں کام کرنے کا چیلنج ہے۔ کووڈ-19 وبا معاشرتی، معاشی او انسانیت سوز بحران کے طور پر سامنے آرہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ وبا نے غریب ترین اور انتہائی کمزور لوگوں اور ممالک کو غیر متناسب متاثر کیا۔ کورونا نے تقریباً 100 ملین افراد کو انتہائی غربت کی طرف دھکیل دیا ہے۔ کورونا کی وجہ سے دنیا بھر میں لاکھوں ملازمتوں کا نقصان ہوا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں