ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سندھ : کورونا کی ویکسینیشن مہم 3 فروری سے شروع کرنے کا اعلان

وزیراطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ نے بدھ سے سندھ میں کورونا کی ویکسینیشن مہم شروع کرنے کا اعلان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق انہوں نے کہا کہ چین سے پانچ لاکھ کے قریب ویکسینز وفاقی حکومت کو ملی ہیں، پہلے مرحلے میں فرنٹ لائن ورکرز کو ویکسین دی جائیگی۔

پارلیمانی سیکرٹری برائے صحت قاسم سراج سومرو کے ہمراہ اسمبلی ہال میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ناصر حسین شاہ نے کہا کہ بدھ سے ویکسین شروع کی جارہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پانچ لاکھ کے قریب چین سے وفاقی حکومت کو ویکسین کے ڈوز ملے ہیں۔ سندھ کو وفاق نے 82 ہزار 359 ڈوز دیے ہیں جس کے بعد ابتدائی طور پر 10 اضلاع میں ویکسین دی جائے گی جن میں کراچی کے تمام اضلاع، جام شورو، حیدرآباد اور شہید بینظیرآباد سمیت دیگر شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پہلے مرحلے میں فرنٹ لائن ورکرز کو ویکسین دی جائیگی، ویکسین کی صوبے کی جانب سے خریداری پرمحکمہ صحت نے خود ڈیڑھ ارب روپے مختص کیے ہیں، وزیراعلی سندھ نے بھی بجٹ مختص کیا ہے، وزیراعلیٰ نے ویکسین کی خریداری کے لیے وزیراعظم کو خط لکھا ہے، وفاق نے ابھی تک ہمیں ویسکن خریدنے کی اجازت نہیں دی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں