ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سندھ پولیس کے مزید 155 اہلکاروں و افسران میں کورونا کی تصدیق

 کراچی: سندھ پولیس کے مزید 155 اہلکاروں و افسران میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے۔

سندھ پولیس کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گزشتہ 4 روز کے دوران مزید 155 اہلکاروں و افسران میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے۔ جس کے بعد اس وبا کا شکار سے متاثرہ افسران و جوانوں کی مجموعی تعداد 5 ہزار 708 ہوگئی ہے جس میں سے اب تک 24 افسران و اہلکار جاں بحق ہوچکے ہیں۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ کورونا کا شکار 5 ہزار 210 افسران و اہلکار صحت یاب ہوچکے ہیں جب کہ ابھی 474 افسران و اہلکار زیر علاج ہیں ، کورونا سے متاثرہ اہلکاروں کا مکمل طور پر خیال رکھا جارہا ہے اور اس سلسلے روزانہ کی بنیاد پر اقدامات جاری ہیں ، کورونا کے خلاف ہراول دستے کے طور پر کام کرنے والے افسران اور جوان خدمت انسانیت کے لئے انتہائی پر عزم اور بلند حوصلہ ہیں ۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں