ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سرینگر: بھارتی فوج نے جعلی کارروائی میں 7 کشمیریوں کو گرفتار کرلیا

بھارت فوج نے مقبوضہ کشمیر میں جعلی سرچ آپریشن کرتے ہوئے سات کشمیری نوجوانوں کو گرفتار کرلیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر کے مختلف اضلع میں جعلی سرچ آپریشن اور گھروں پر ریڈ کر کے بےگناہ نوجوانوں کو گرفتار کر کے پولیس اسٹیشن کے تحقیقاتی سیل منتقل کردیا۔

گرفتار نوجوانوں میں عمران، عرفان، بلال، توفیق، مزمل، عادل اور جنید شامل ہیں۔ نوجوانوں کے اہل خانہ نے میڈیا کو بتایا کہ بھارتی فوجیوں نے جعلی کارروائی کرتے ہوئے نوجوانوں کو گرفتار کیا۔ ان پر جھوٹے الزامات عائد کیے گئے۔

سماجی رہنماؤں نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ عالمی برادری کو بھارتی کی جعلی کارروائیوں کا نوٹس لینا چاہیے۔ بھارتی فوج کشمیریوں کی آزادی کے جذبات کو کمزور کرنے میں مصروف ہے۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں