ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

امریکا کی کئی ریاستوں میں طوفان سے قبل ہی شدید برف باری

امریکا: برف باری کے باعث صدر کی رہایش گاہ وائٹ ہاؤس کے لان نے سفید چادر اوڑھ رکھی ہے‘ شاہراہوں پر گاڑیوں کو نقل وحرکت میں مشکلات کا سامنا ہے‘ شہری کار اور سڑک کو صاف کررہے ہیں

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکا کے دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی اور اس سے ملحقہ ورجینیا اور میری لینڈ کی ریاستوں میں برف باری جاری ہے، جب کہ موسم سرما کا شدید طوفان وسط مغربی علاقے میں شدید برف باری کا سبب بنے گا۔ دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی میں اتوار کی صبح ڈیڑھ انچ تک برف باری ریکارڈ کی گئی، جب کہ ورجینیا اور میری لینڈ میں بھی برف باری جاری ہے۔ واشنگٹن ڈی سی میں 2 سال کے بعد اتنی زیادہ برف پڑی ہے۔ پورے علاقے میں سرد طوفان کے پیش نظر لوگوں کو حفاظتی تدابیر اختیار کرنے کے لیے خبردار کیا گیا ہے۔ موسم سرما کے طوفان نے کیلیفورنیا کی پہاڑیوں پر برف کی چادر بچھا دی ہے۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں