ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عمران خان نے وزیر اعظم بننے کے بعد وزن بڑھنے کی وجہ بتادی

 اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے اعتراف کیا ہے منصب سنبھالنے کے بعد ان کا وزن دو سو پاؤنڈ تک بڑھ گیا ہے۔

عوام سے براہ راست فون پر سوالات کے جواب دیتے ہوئے وزیر اعظم کو اس وقت دل چسپ صورت حال کا سامنا کرنا پڑا جب ایک کالر نے پوچھا کہ آپ اپنی تندرستی کا راز بتائیں  اور آپ اتنا فٹ کیسے رہتے ہیں۔

اس سوال پر وزیر اعظم نے مسکراتے ہوئے جواب دیا کہ خاتون اول بشری بی بی کچھ دن پہلے وزن کرنے والی مشین لے آئی تھیں جس پر وزن کیا۔  ماضی میں میرا وزن کبھی ایک سو اسی پچاسی پاؤنڈ سے نہیں بڑھا لیکن اب میرا وزن 200 پاؤنڈ(تقریباً 90) سے بڑھ چکا ہے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ وہ پہلے بہت زیادہ ورزش کیا کرتے تھے لیکن وزارت عظمی سنبھالنے کے بعد روزانہ 8 دس گھنٹے بیٹھ کر کام کرنا پڑتا ہے اور زیادہ بیٹھ کر کام کرنے کی وجہ سے ان کا وزن بڑھ رہا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں