ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پاک افغان بارڈر پر فورسز کی کارروائی میں 3 دہشت گرد ہلاک، آئی ایس پی آر

 راولپنڈی:  پاک افغان بارڈر پر سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کے نتیجے میں 3 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دیر کے قریب پاک افغان بارڈر پر سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردوں کی جانب سے دراندازی کی کوشش ناکام بنادی جب کہ سیکیورٹی فورسز کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں 3 دہشت گرد مارے گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشت گردوں میں سوات سے تعلق رکھنے والے عابد اور یوسف خان سمیت مردان کا عبدالستار شامل ہے جب کہ کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے قبضے سے بڑی تعداد میں اسلحہ، گولہ بارود اور گرینیڈ برآمد ہوئے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں