ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پاک جنوبی افریقا ٹی ٹوئنٹی،دونوں اسکواڈ کل لاہور پہنچیں گے

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)پاکستان کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلیے جنوبی افریقا ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کے کھلاڑی 3 فروری کو لاہور پہنچیں گے ،جنوبی افریقا اسکواڈکے ارکان کمرشل فلائٹ سے اسلام آباد سے لاہور جائینگے۔ پاکستان کے ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کے کھلاڑی بھی 3 فروری کو رپورٹ کریں گے ۔دونوں اسکواڈ کے کھلاڑیوں کی کوویڈ 19 ٹیسٹنگ ہو گی ۔قومی کھلاڑی پانچ فروری سے ٹریننگ کا آغاز کریں گے ، پاکستان کے کھلاڑی نیشنل ہائی پرفارمنس سنٹر کے کوچز کی نگرانی میں ٹریننگ کریں گے ۔ ٹیم کے کوچز اور ٹیسٹ ٹیم میں شامل ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کے کھلاڑی پنڈی ٹیسٹ کے بعد جوائن کریں گے ۔ پاکستان اور ساوتھ افریقا کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچز قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے ۔ٹی ٹوئنٹی میچز 11 ، 13 اور 14 فروری کو کھیلے جائیں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں