ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سیاحت کے فروغ کیلئے ہر ممکن سہولت فراہم کریں گے: وزیر اعظم

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ وفاقی حکوت سیاحت کے فروغ، ماحولیات اور جنگلات کے تحفظ کے لیے ہر ممکن سہولت فراہم کرے گی۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم عمران خان سے پارلیمینٹیرینز نے ملاقات کی جس میں سیاحت کے حوالے سے بات چیت ہوئی۔ وزیراعظم نے صوبہ خیبر پختونخواہ میں سیاحت کی بے پناہ صلاحیت سے استفادہ کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

تفصیلات کے مطابق عمران خان نے کہا کہ سیاحت کے فروغ، ماحولیات اور جنگلات کے تحفظ کو یقینی بنانے کے حوالے سے وفاقی حکومت ہر ممکن سہولت فراہم کرے گی۔ ملاقات میں وزیر اعظم نے سوات موٹروے کی توسیع کی درخواست پر عملدرامد کی یقین دہانی بھی کرائی۔

پارلیمینٹیرینز نے پرنس نواز الائی نے بٹگرام میں گرڈ اسٹیشن اور سڑک کی تعمیر کے منصوبوں کی منظوری پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ بٹگرام میں وزیر اعظم کی خصوصی دلچسپی کی بدولت علاقے میں سیاحت کا فروغ ہوگا۔ اور سرمایہ کاری کے مواقع پیدا ہوں گے اور عوام کو روزگار میسر ہو گا۔

وزیراعظم نے سروے آف پاکستان کے تحت بٹگرام اور کوہستان کے درمیان باؤنڈری کے جلد نوٹیفکیشن کی درخواست پر متعلقہ حکام کو ہدایات جاری کیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں