ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

غریب عوام کو ریلیف فراہم کرنا اولین ترجیح ہے، وزیر اعظم

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ عوام کو ریلیف فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت حکومتی معاشی ٹیم کا اجلاس ہوا جس میں بنیادی اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی لانے سے متعلق اقدامات پر غور کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق اجلاس میں احساس پروگرام کے تحت مستحق خاندانوں کو ٹارگیٹڈ سبسڈی کی فراہمی کی تجاویز بھی زیر غور رہیں۔ اس موقع پر وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ حکومت کی اولین ترجیح عام آدمی کا مفاد ہے اور مشکل معاشی حالات کی وجہ سے غریب عوام زیادہ متاثر ہو رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ غریب عوام کو ہر ممکنہ ریلیف فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ بالواسطہ ٹیکسز کا بوجھ سب سے زیادہ غریب طبقات پر پڑتا ہے اس لیے بالواسطہ ٹیکسز کا بوجھ کم کرنے پر خصوصی توجہ دی جائے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ درآمد شدہ کھانے پینے کی مختلف اشیا پر ٹیکسز میں کمی لانے کی تجاویز پیش کی جائیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں