ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

قومی کرکٹرز کی ٹریننگ کے دوران سبز ہلالی پرچم لہرانا لازمی حصہ بن گیا

لاہور(جسارت نیوز)قومی کرکٹرز کی ٹریننگ کے دوران اب سبز ہلالی پرچم لہرانا لازمی حصہ بنتا جا رہا ہے، ٹریننگ سے قبل سبز ہلالی پرچم گرائونڈ میں لگانے کی شروعات نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر نے جونئیر ٹیموں کے کیمپس سے کی۔ٹریننگ شروع کرنے سے قبل سبز ہلالی پرچم گرائونڈ میں لگانے کا مقصد نوجوان کھلاڑیوں میں قومی جذبہ بڑھانا ہے اور انہیں باور کرانا ہے کہ ان کی انتھک محنت کا مقصد اس پرچم کی حفاظت ہے اور اسے ہمیشہ لہراتے ہوئے دیکھنا ہے اور یہ اسی وقت ممکن ہے جب نوجوانوں کی کارکردگی اچھی ہو گی اور ٹیم جیتے گی۔پرچم گراونڈ میں لگانے کا سلسلہ نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر نے جونئیر ٹیموں کے کیمپس سے کیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں