ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اے ٹی ایمز سے رسید کی وصولی پر بھی پیسے کٹنا شروع

 کراچی: بعض بینکوں نے اے ٹی ایمز سے رسید کی وصولی پر چارجز عائد کردیئے ہیں جبکہ بیلنس معلوم کرنے پر بھی صارفین کو ادائیگی کرنا ہوگی۔

بعض بینکوں نے صارفین کے اے ٹی ایمز سے کسی بھی ٹرانزیکشن کی صورت میں رسید کی وصولی پر چارجز عائد کردیئے ہیں،اس ضمن میں صارفین کا کہنا ہے کہ رسید کی وصولی پر ڈھائی روپے چارج کئے جارہے ہیں جبکہ محض بیلنس معلوم کرنے پر بھی چارجز وصول کئے جارہے ہیں۔

اس ضمن میں اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ مرکزی بینک نے اے ٹی ایم رسید جاری کرنے پر چارجز عائد کرنے کوئی ہدایت نہیں کی ہے،تاہم بینک اپنی خدمات کے عوض صارفین سے چارجز لینے میں آزاد ہیں، بینک جو بھی چارجز عائد کرتے ہیں وہ شیڈول آف چارجز میں شائع ہوتے ہیں۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ اسٹیٹ بینک نے بعض خدمات پر چارجز کی حد مقرر کی ہوئی ہے، بینک اپنی خدمات کے عوض چارجز وصول کرنے کے مجاز ہیں، بشرطیکہ وہ اسٹیٹ بینک کی کسی ہدایت سے متصادم نہ ہوں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں