ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

5ویں مرتبہ قومی چمپئن بننا اعزاز ہے، ماہ ور شہزاد

لاہور(جسارت نیوز)نیشنل بیڈ منٹن چمپئن ماہ ور شہزاد نے کہا ہے کہ 5ویں مرتبہ نیشنل چمپئِن بننا ان کے لیے ایک بہت بڑا اعزاز ہے۔پاکستان نمبر ون بیڈ منٹن پلئیر ماہ ور شہزاد نے لاہور سے جاری کیے گئے اپنے بیان میں کہا کہ کورونا وائرس کی صورتحال میں نیشنل چیمپئن شپ کی تیاری کرنا آسان نہیں تھا۔انہوں نے کہا کہ چارسدہ میں پہلی مرتبہ نیشنل چیمپئن شپ کا انعقاد ہوا، چارسدہ میں رہائش، کورٹس اور دیگر سہولیات شاندار تھیں۔ماہ ور شہزاد نے یہ بھی کہا کہ چھوٹے شہروں میں ایونٹس ہونے سے کھیل ترقی کرے گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں