ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پاکستانی سکھوں کا بھارتی کسانوں کی حمایت میں ریلی کا اعلان

 لاہور: پاکستانی سکھ برادری اورپنجابی سکھ سنگت نے بھارتی کسانوں سے اظہاریکجہتی کیلیے ننکانہ صاحب سے واہگہ بارڈر تک ٹریکٹر ریلی نکالنے کا اعلان کیا ہے، ٹریکٹرریلی میں ملک بھرسے کسان اورسکھ سنگتیں شریک ہوں گی۔

پنجابی سکھ سنگت کے سربراہ سردارگوپال سنگھ چاولہ نے بتایا کہ بھارتی کسان گزشتہ کئی ماہ سے بھارتی حکومت کی کسان دشمن زرعی اصلاحات کے خلاف سراپا احتجاج ہیں ، پاکستان میں بسنے والے سکھ بھارتی کسانوں سے اظہاریکجتی کیلیے میدان میں نکلیں گے۔ ننکانہ صاحب سے ایک بڑی ٹریکٹر ریلی واہگہ بارڈر جائیگی۔

انہوں نے بتایا کہ سندھ، بلوچستان، حسن ابدال پنجہ صاحب اورپشاورسے ٹریکٹرریلیاں اور سکھ سنگتیں ننکانہ صاحب پہنچیں گی اوریہاں سے ایک بڑی ریلی کی شکل میں واہگہ بارڈر جائیں گے۔ لاہورسے بھی کسانوں کے گروپ اس میں شامل ہوں گے۔ انھوں نے یہ بھی بتایا کہ ٹریکٹرریلی آئندہ ہفتے ہونے کا امکان ہے، باقاعدہ تاریخ کا اعلان چندروزمیں کرلیاجائیگا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں