ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

گندم ذخیرہ اندوزی ؛ سندھ کابینہ نے وفاقی حکومت کا الزام مسترد کردیا

سندھ کابینہ نے وفاقی حکومت کی طرف سے سندھ حکومت کو گندم کی ذخیرہ اندوزی کے الزام کو مسترد کردیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ  مراد علی شاہ کی زیرصدارت کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں  کویت انویسٹمنٹ اتھارٹی کے ساتھ ایم او یو کی توثیق کی گئی۔

شرکاء کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ وفاقی حکومت سے ایک لاکھ 17 ہزار ٹن درآمد شدہ گندم خریدی تھی،  8لاکھ ٹن گندم محکمہ خوراک کے پاس موجود ہے اور نئے فصل آنے تک گندم اسٹاک محکمہ خوراک کے پاس کافی ہیں۔

کابینہ نے باردانہ 80 فیصد پی پی بیگز اور 20 فیصد جٹ بیگز خریدنے  جب کہ  1.4 ایم ایم ٹن گندم خریدنے کا ہدف مقرر کرنے کی منظوری دیدی۔

سندھ کابینہ نے 2000 روپے فی 40 کلوگرام سپورٹ پرائس برقرار رکھنے کی بھی  منظوری دی۔ کابینہ نے وفاقی کابینہ کی طرف سے سندھ حکومت کو گندم کی ذخیرہ اندوزی کے الزام کو مسترد کردیا۔ کابینہ نے کہا کہ ملک میں گندم کا بحران پنجاب سے 60 لاکھ ٹن گندم غائب ہونے سے ہوا، وفاقی حکومت پنجاب میں گندم غائب ہونے کا الزام سندھ پر نہ لگائیں۔

 کابینہ گندم اسٹاک کی موجودگی کا جائزہ لینے کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی ہے جو دو ہفتوں میں جائزہ رپورٹ اور سفارشات تیار کرے گی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں