ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ترکی اور روس کا اسپیس انڈسٹری میں تعاون کا فیصلہ

ماسکو: روس کی سرکاری اسپیس ایجنسی کا کہنا ہے کہ ترکی کے ساتھ خلائی سائنس میں باہمی تعاون کے ایک معاہدے پر جلد ہی دستخط کئے جائیں گے۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق روسی ٹاس نیوز ایجنسی نے سرکاری خلائی ایجنسی “روسکوسموس اسٹیٹ کارپوریشن” کے اعلیٰ کو بتایا کہ دونوں ملکوں کے درمیان معاہدے پر اتفاق ہو چکا ہے اور اس کو جلد ہی عملی شکل دے دی جائے گی۔

روسکوسموس نے ترکی کی جانب سے اسپیس انڈسٹری میں باہمی تعاون کے معاہدے کی خواہش کو سراہا تے ہوئے کہا کہ روس ترکی کے ساتھ اس شعبے میں مکمل تعاون کرے گا۔

انہوں نے مزیدکہا کہ اسپیس سیکٹر میں دونوں ملکوں کے درمیان مضبوط تجارتی تعلقات پہلے سے موجود ہیں۔

 روس ترکی میں نیشنل اسپیس ایجنسی قائم کرنا چاہتا ہے تاکہ دونوں ملکوں کے نجی شعبے کی کمپنیاں ایک دوسرے کے ساتھ مشترکہ سرمایہ کاری سے اسپیس ٹیکنالوجی میں آگے بڑھیں۔

مزید پڑھیے : ترکی 2023 میں چاند پر قدم رکھے گا، خلائی پروگرام کی منظوری

واضح رہے کہ صدر طیب رجب ایردوان نے منگل کو ترکی کے قومی خلائی پروگرام کا اعلان کیا ہے جو دس سال کے لئے تیار کیا گیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں