ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ملک کے مستقبل 5 سال کی پلاننگ سے نہیں بنتے، وزیراعظم

 لاہور: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ملک کے مستقبل 5 سال کی پلاننگ سے نہیں بنتے بلکہ ترقی کے لیے طویل مدتی منصوبہ بندی ضروری ہوتی ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے جیلانی پارک میں میواکی جنگل منصوبے کا افتتاح کرنے کے بعد تقریب سےخطاب کرتے ہوئے کہا کہ پارلیمانی جمہوریت میں ہر 5 سال بعد الیکشن ہوتا ہے، بدقستمی سے حکومتیں صرف 5 سال کا سوچتی ہیں تاکہ اس منصوبے کے اشتہارات دے کر اگلے الیکشن میں جیت سکیں، لیکن ملک کے مستقبل کبھی 5 سال کی منصوبہ بندی سے نہیں بنتے، بلکہ طویل مدتی منصوبہ بندی سے ترقی ہوتی ہے۔

عمران خان نے کہا کہ دنیا کے کسی ملک میں 12 کلائمٹ زون نہیں لیکن ہمارے ہاں میں 12 موسم ہیں، ملک بھر میں شجرکاری کا سیزن شروع ہو چکا ہے اور زیتون کے جنگلات کا خاموش انقلاب آنے والا ہے، ساری قوم کو اس میں شرکت کرنی چاہیے کیونکہ یہ ہمارے بچوں کے مستقبل کا سوال ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ گزشتہ ادوارمیں لاہورکا 70فیصدگرین بیلٹ ختم کردیاگیا، بدقسمتی سے لاہورمیں اسموگ اورآلودگی کی شرح بہت بلند ہے، اسموگ انسانی زندگیوں کیلئے بہت خطرناک ہے، ملک کے پچاس علاقوں میں نئے جنگلات کی بڑھوتری کو سیٹلائٹ سے مانیٹرکیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں بڑے بڑے بزنس مین ٹیکس نہیں دیتے لیکن عطیہ ضرور دیتے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں