ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

مودی سرکار کا اپنی ہی ایئرفورس کو کروڑوں کا ٹیکہ

مودی حکومت نے اپنی ہی ایئرفورس کو ساڑھے 45 ہزار کروڑ کا ٹیکہ لگا دیا۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے بھارتی کمپنی کو 6.25 بلین ڈالر ٹھیکے سے نوازا، تیجا جہاز ہندوستانی مگ 21 کے نعم البدل کے طور پر متعارف کرائے جا رہے ہیں۔

1970 کے بعد سے مگ 21 کے حادثات میں 170 پائلٹ اور 40 شہری ہلاک ہو چکے ہیں۔ بھارتی ایوی ایشن انڈسٹری مسلسل ناکامیوں کی وجہ سے دنیا بھر میں بدنام ہے۔

ذرائع ابلاغ میں جاری رپورٹ کے مطابق بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے تیجا جہاز خریدنے پر مجبور کیا۔

بھارتی نیوی جہازوں کو تکنیکی مسائل کی وجہ سے مسترد کر چکی تھی۔ بھارت 26 سال میں اپنے تیار کردہ جہاز کی کینوپی کا فالٹ تک درست نہ کر پایا۔ تیجا جہازوں میں سے اب تک 60 فیصد گراؤنڈ ہوچکے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں