ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

چیئر مین سینیٹ بھی ہمارا ہی ہوگا، چودھری سرور

لاہور (آن لائن) گور نر پنجاب چودھری محمدسرور نے کہا ہے کہ آئندہ چیئر مین سینیٹ بھی ہمارا ہی ہوگا، اگر احتساب بند ہوجائے تو اپوزیشن کے مارچ اور احتجاج بھی بند ہوجائیں گے، پی ڈی ایم کا مشن ملک میں احتساب اور ملکی ترقی کو بر یک لگوانا ہے۔ گور نر ہاﺅس لاہور سے جاری اپنے بیان میں گور نرپنجاب چودھری محمدسرور نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان ہر سطح پر کر پشن کا خاتمہ اور اپوزیشن بچاﺅ چاہتی ہے ۔اُنہوں نے کہا کہ اپوزیشن کے تمام احتجاج اور لانگ مارچ کی دھمکیوں کا مقصد بھی احتساب سے بچنا ہے مگر پاکستان کو معاشی سمیت جتنے مسائل ہیں ان کی بنیادی وجہ بھی کر پشن ہے جس کے خاتمے پر کسی قسم کے سمجھوتے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ چودھری محمدسرور نے کہا کہ حکومت سینیٹ انتخابات کو کر پشن سے پاک کر نے کے لیے مکمل نیک نیتی سے کام کر رہی ہے اس لیے اپوزیشن کو سینیٹ میں اوپن ووٹنگ کی مخالفت نہیں بلکہ سپورٹ کر نی چاہیے۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں