ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ملازمین کی تنخواہیں بڑھانے کیلیے آئی ایم ایف سے اجازت کی ضرورت نہیں، وزارت خزانہ

 اسلام آباد: وزارت خزانہ نے کہا ہے کہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کے لیے آئی ایم ایف سے اجازت کی ضرورت نہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزارت خزانہ کے حکام کا کہنا ہے کہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کے لیے آئی ایم ایف سے اجازت لینے کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ آئی ایم ایف قدغن نہیں لگاتا تاہم حکومتی آمدن بڑھانے پر زور دیتا ہے تاہم ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کرنے سے حکومت کو 16 ماہ میں 40 ارب روپے کے اضافی اخراجات برداشت کرنا ہوں گے۔

وزارت خزانہ کے حکام کا مزید کہنا تھا کہ وفاقی سول ملازمین کی تنخواہیں بڑھانے سے قومی خزانے پر 40 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا اور اگلے 4 ماہ میں 10 ارب جبکہ آئندہ سال تنخواہوں کا بل مزید 30 ارب بڑھ جائے گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں