ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کراچی : تیز رفتار گاڑی کی رینجرز موبائل کو ٹکر، ایک اہلکار جاں بحق

کراچی کے علاقے شرافی گوٹھ میں تیز رفتار گاڑی کی رینجرز موبائل کو ٹکر کے نتیجے میں ایک رینجرز اہلکار جاں بحق اور دو اہلکاروں سمیت 6 افراد زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق تیز رفتار گاڑی نے شرافی گوٹھ پل پر رینجرز موبائل کو ٹکر ماری، حادثے میں تین رینجرز اہلکار اور کار میں سوار 4 افراد زخمی ہوئے۔

پولیس کے مطابق رینجرز اہلکاروں اور دیگر زخمیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں دوران علاج ایک اہلکار دم توڑ گیا، حادثے میں جاں بحق اہلکار کی شناخت حوالدار محمد طفیل کے نام سے ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پولیس حکام کا مزید کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا تاہم واقعے سے متعلق تحقیقات کر رہے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں