ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

تیسرا ٹی ٹوئنٹی: جنوبی افریقہ کا قومی ٹیم کو جیت کیلئے 165 رنز کا ہدف

لاہور: تین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کی سیریز کے آخری اور فیصلہ کن معرکے میں جنوبی افریقا نے پاکستان کو جیت کیلئے 165 رنز کا ہدف دے دیا۔

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر مہمان ٹیم کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی، جو ابتدا میں تو سود مند  ثابت ہوا ،اور جنوبی افریقہ کی پہلی 6 وکٹیں 48 رنز کے اسکور پر ہی گرگئی ، جس کے بعد ڈیوڈ ملر نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے ٹیم کے اسکور کو 164 رنز کے مجموعے تک پہنچادیا، ڈیوڈ ملر نے 45 گیندوں پر 85 رنز کی اننگز کھیلی۔

قومی ٹیم کی جانب سے زاہد محمودنے 3، حسن علی اور محمد نے 2،2 اور عثمان قادر نے ایک وکٹ حاصل کی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں