ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سرگودھا: تیز رفتار کار نہر میں جاگری، 4افراد جاں بحق

سرگودھا: صوبہ پنجاب کے ضلع سرگودھا میں تیز رفتار کار نہر میں جاگری، حادثے میں 2 بچوں سمیت 4 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق حادثہ سرگودھا کے علاقے لکسیاں کے قریب لاہور روڈ پر پیش آیا، جہاں تیز رفتار کار نہر میں جاگری، حادثے کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے میاں بیوی اور دو بچے جاں بحق ہوگئے۔

واقعے کی اطلاع ملنے پر امدادی ٹیمیں جائے حادثے پر پہنچی اور کار کو نہر سے نکالنے کے لئےکارروائی شروع کی، زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے،ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ کار میں سات افراد سوار تھے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں