ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ٹھیبا کلب نے 8واں آل پاکستان شوٹنگ والی بال ٹورنامنٹ جیت لیا

کراچی(اسٹاف رپورٹر) کپرو میں کھیلے گئے آٹھویں آل پاکستان شوٹنگ والی بال ٹورنامنٹ جو سہ روز تک جاری رہا،ٹھیباکلب نے جیت لیا ۔فاتح ٹیموں اور کھلاڑیوں کو نقد انعامات اور ٹرافیاں دی گئیں۔ ٹورنامنٹ میں سندھ ، پنجاب اور بلوچستان کی 32 ٹیموں نے حصہ لیا۔ فائنل میچ ٹھیبا کلب ٹنڈوالہیار اور عثمان کلب لاہور کے مابین کھیلا گیا جس میں شاندار مقابلے کے بعد ٹھیبا کلب نے گیارہ پوائنٹس کے مقابلے میں چھ پوائنٹس سے جیتا۔ اس سے قبل کوارٹر فائنل میں عثمان کلب لاہور نے غلام عباس مند کلب چکوال کو ، ٹھیبا کلب نے ٹنڈو الہیہار گھڑی کلب کو شکست دی ،تیسرے کوارٹر فائنل میں ایم کے دل کلب بدین نے سروری کلب جبکہ چوتھے کوارٹر فائنل میں نیاز کلب نے حیدرآباد اوکاڈا کی ٹیم کو شکست دی ۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں