ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

گجر نالے کے اطراف لیز مکانات کو مسمار کرنے سے روک دیا گیا

اینٹی انکروچمنٹ ٹربیونل سندھ نے گجر نالے پر کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن (کے ایم سی) اینٹی انکروچمنٹ کو لیز مکانات مسمار کرنے سے روک دیا۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اینٹی انکروچمنٹ ٹربیونل سندھ نے گجر نالے پر تجاوزات کے نام لیز مکان گرانے کے خلاف دائر درخواست پر سماعت کی۔

تفصیلات کے مطابق درخواست گزار الطاف خواجہ ایڈووکیٹ نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ گجر نالے پر تجاوزات کے خاتمے کے نام پر لیز شدہ مکان گرائے جارہے ہیں اور قانون کے مطابق کے ڈی اے یا کے ایم سی کی لیز ہوگی تو اس کے خلاف کارروائی نہیں کی جاسکتی۔

دوران سماعت ٹریبونل نے کے ایم سی اینٹی انکروچمنٹ کو لیز مکانات مسمار کرنے سے روک دی۔ کے ایم سی نے ٹربیونل کو یقین دہانی کرائی کہ کوئی بھی لیز مکانات نہیں توڑیں گے۔

اس موقع پر این ڈی ایم اے نے کہا کہ انکروچمنٹ ہٹانا صوبائی حکومت کی ذمہ داری ہے اور انکروچمنٹ ہٹانے کے بعد نالے صاف کرنا ہماری ذمہ داری ہے جبکہ متبال جگہ دینا بھی صوبائی حکومت ذمہ داری ہے۔

ٹربیونل نے تجاوزات کے خاتمے اور لیز مکانات توڑنے سے متعلق پلان طلب کرتے ہوئے مزید سماعت 15 روز تک ملتوی کردی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں