ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پی ایس ایل 6 : اسلام آباد یونائیٹڈ کا ملتان سلطانز کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

کراچی: پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل) 6 کے تیسرے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ملتان سلطانز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے تیسرے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے ٹاس جیت جر ملتان سلطان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ہے، ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان کا کہنا تھا کہ  ملتان سلطانزکو کم رنز تک محدود رکھنے کی کوشش کریں گے،ہمارے پاس بیٹنگ لائن اچھی ہے، پچ بھی کافی اچھی لگ رہی ہے۔

اسلام آباد کی ٹیم میں ایلیکس ہیلز، فل سالٹ، شاداب خان، حسین طلعت، آصف علی، افتخار احمد، لوئس گریگری، فہیم اشرف، حسن علی، طفر گوہر اور محمد وسیم جونیئر شامل ہیں۔

ملتان سلطان میں کپتان محمد رضوان، کرس لن، جیمز ونس، رائلی روسوو، صہیب مقصود، خؤشدل شاہ، شاہد آفریدی،  کارلوس بریتھ ویٹ، سہیل تنویر، محمد عمر اور صہیب اللہ شامل ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں