ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

آسٹریلوی کرکٹر بین ڈنک نے پاکستان کو محفوظ ملک قرار دیدیا

کراچی(نمائندہ خصوصی)آسٹریلوی کرکٹر بین ڈنک نے سیکورٹی کے حوالے سے پاکستان کو محفوظ ملک قرار دیا ہے، انہوں نے پاکستان میں سیکورٹی انتظامات پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ہے۔بین ڈنک سے سوال گیا کہ اگر کرکٹ آسٹریلیا نے پاکستان میں سیکورٹی کی صورتحال پر ان سے رائے مانگی تو وہ کیا جواب دیں گے، بین ڈنک نے جواب دیا کہ وہ پاکستان میں سیکورٹی انتظامات سے 100 فیصد مطمئن ہیں، وہ 4 مرتبہ پاکستان آچکے ہیں اور انہوں نے یہاں کبھی خود کو غیر محفوظ نہیں سمجھا۔بین ڈنک نے مزید کہا کہ یہاں ہوٹل سے لے کر گراؤنڈ تک بہترین سیکورٹی انتظامات کیے جاتے ہیں، ایسے میں آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان یہاں کی عوام کے لیے ایک شاندار تجربہ ہوگا۔وہ پرامید ہیں کہ فروری میں آسڑیلیا کے دورہ پاکستان سے حالات مزید بہتر ہوں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں