ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عمران خان کا اقتدار میں دوبارہ آنے کا کوئی چانس نہیں، مریم نواز

لاہور: مسلم لےگ (ن) کی نائب صدر مر یم نواز کا کہنا ہے کہ سینیٹ الیکشن میں پی ٹی آئی میں ہر صوبے سے بغاوت ہورہی ہے، عمران خان کا اقتدار میں دوبارہ آنے کا کوئی چانس نہیں۔

حمزہ شہباز کی رہائی کے بعد مریم نواز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دھاندلی کے باوجود حکومت ڈسکہ کا الیکشن نہیں جیت سکی، اب ایک حلقہ کھلا تو ساری حقیقت سامنے آگئی،امپائر کو اغوا کرنے کے بعد بھی الیکشن ہار گئے۔

ن لیگ کی نائب صدر کا کہنا تھا کہ سینیٹ الیکشن میں پی ٹی آئی کے ارکان بھی ان کا ساتھ نہیں دیں گے، کیونکہ عمران خان کی کارکردگی سے ان کے ووٹ بینک پر اثر پڑا ہے۔

انہوں نے مزید کہا  کہ  ڈسکہ اور سینیٹ الیکشن کے بعد لانگ مارچ کی تیاری شروع ہو جائے گی،ہوسکتا ہے لانگ مارچ کی ضرورت ہی پیش نہ آئے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں