ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پوری قوم نے احتساب کے تماشے کا انجام دیکھ لیا، حمزہ شہباز

لاہور: مسلم لیگ ن کے رہنماحمزہ  شہباز کا کہنا ہے کہ بنی گالامیں بیٹھ کرغریب کی جھونپڑی گرادینےکاحکم دےدیاجاتاہے،تین سال میں حکمران پاکستانی قوم کےسامنےبےنقاب ہوگئے۔

جیل سے رہائی ملنے کے بعد میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے حمزہ شہباز نے کہا کہ آج پوری قوم نےاس احتساب کےتماشےکا منطقی انجام دیکھ لیا،حکمرانوں کوہمارےخلاف کچھ نہیں ملتاتو منہگائی کرکےغصہ عوام پراتارتےہیں،ن لیگ کی قیادت پرمفروضوں پر مبنی الزامات لگاتے ہیں۔

 حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ ان کےانتقام کی آگ ٹھنڈےہونےکانام نہیں لےرہی،رانا ثنااللہ کےخلاف کچھ نہ ملا توہیروئن کا کیس ڈال دیا گیا، بدترین انتقام کےباوجودنواز شریف،شہبازشریف کیخلاف کوئی الزام ثابت نہیں ہوا۔

اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز نے مزید کہا کہ اب عمران خان آپ کایوم حساب شروع ہوگیا،اس جعلی حکومت کوبنےہوئےتین سال ہوگئے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں