ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ایل پی جی مزید مہنگی کردی گئی، فی کلو گرام قیمت 160 ہوگئی

اسلام آباد: ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ کردیا گیا ہے جس کے بعد اب مائع گیس کی قیمت 160 روپے فی کلو تک ہوگئی ہے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جاری کئے گئے نوٹی فکیشن کے مطابق یکم مارچ سے ایل پی جی کی قیمت 2 روپے اضافے کے بعد اب 160 روپے فی کلو ہوگی۔ جس کے بعد ایل پی جی کے گھریلو سیلنڈر کی قیمت میں 22روپے جب کہ کمرشل سیلنڈر کی قیمت میں 84روپے اضافہ ہوگیا ہے۔

نوٹی فکیشن کے مطابق رواں ماہ ایل پی جی کے گھریلو سیلنڈر کی قیمت 1885اور کمرشل سلنڈر کی قیمت 7252روپے مقرر کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری کو مسترد کردیا تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں