ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

یوسف رضا گیلانی کی کامیابی کا نوٹیفکیشن روکنے کی درخواست دائر

 اسلام آباد: تحریک انصاف نے یوسف رضا گیلانی کی کامیابی کا نوٹیفکیشن روکنے کی درخواست دائر کر دی.

ایکسپریس نیوزکے مطابق تحریک انصاف نے سینیٹ الیکشن میں پیپلزپارٹی کے رہنما یوسف رضا گیلانی کی کامیابی کا نوٹیفکیشن روکنے کے لئے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کردی ہے، درخواست پی ٹی آئی کے رہنما فرخ حبیب، ملائکہ بخاری اور کنول شوزب نے دائر کی۔

درخواست میں صوبائی وزیر ناصر شاہ کی آڈیو ریکاڈنگ کا حوالے دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ یوسف رضا گیلانی کے بیٹے علی حیدر گیلانی ارکان اسمبلی کو رشوت دیتے رہے، ویڈیو اسکینڈل پر کارروائی مکمل ہونے تک یوسف رضا گیلانی کا نوٹیفکیشن روکا جائے۔

درخواست میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے تقریر میں ٹکٹ دینے کے وعدے کا اعتراف کیا، الیکشن کمیشن مریم نواز کیخلاف قانونی کارروائی کرے، اور علی حیدر گیلانی کو نااہل کیا جائے۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں