ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عمران خان سیاسی شکست سے بوکھلاہٹ کا شکار ہوچکے، آصف زرداری

 اسلام آباد: سابق صدر آصف علی زرداری نے مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال کو فون کیا ہے اور سابق وزیراعظم شاھد خاکان عباسی ،احسن اقبال، مقدق ملک اور مریم اورنگزیب پر حملے کی مذمت کی ہے. 

آصف علی زرداری نے کہا کہ سیاسی رہنماؤں پر حملہ سیاسی عدم برداشت کا ثبوت ہے. عمران خان سیاسی شکست  سے بوکھلاہٹ کا شکار ہو چکے ہیں،سینیٹر مریم اورنگزیب سے توہین آمیز سلوک قابل مذمت ہے۔ عمران خان نے سیاست میں گالی اور عدم برداشت کا عنصر پیدا کیا ہے. پی ڈی ایم کے رہنماؤں پر حملہ سے غیر جمہوری سوچ ظاہر ہوتی ہے.

یہ خبر بھی پڑھیے: پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر پی ٹی آئی کارکنان کی (ن) لیگی رہنماؤں کو دھکے اور ہاتھا پائی

واضح رہے کہ آج وزیر اعظم کے قومی اسمبلی سی اعتماد کا ووٹ لینے کے موقعے پر پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر تحریک انصاف  اور مسلم لیگ کے کارکنان کے مابین ہاتھا پائی ہوئی۔ پی ٹی آئی کے کارکنان نے لیگی رہنماؤں شاہد خاقان عباسی اور مصدق ملک کو دھکے دیے جب کہ گربیان بھی پکڑا۔علاوہ ازیں لیگی رہنما مریم اورنگ زیب کے ساتھ بھی بدسلوکی کی گئی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں