ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

شام، جرابلس میں میزائل حملے میں تین شہری ہلاک 28 زخمی

شمالی شام کی تحصیلوں  جرابلس اور باب   میں دو مختلف مقامات  پر ہونے والے بالسٹک میزائل کے حملوں میں تین سو ل ہلاک اور 28 زخمی ہو گئے ۔

ترک سرحدوں پر واقع جرابلس کی تحصیل ہمران علاقے اور باب تحصیل کے شمال  مشرق میں واقع ترحین  علاقے کو شام کے وقت  بالسٹک میزائلوں کا ہدف بنایا گیا۔

حملہ ہونے والے علاقوں میں ابتدائی طریقہ کار کے ساتھ تیل نکالے  جانے والی تنصیبات واقع ہیں  تو بھاری تعداد میں ٹینکروں کو آگ لگنے سے شدت کے دھماکوں کی آوازیں سنائی دیں۔

میزائلوں کے کس کی جانب سے داغے جانے کا تعین نہیں ہو سکا۔

زخمیوں کو گرد و نواح  کے اسپتالوں میں زیرِ علاج لے لیا گیا ہے تو جائے وقوعہ پر فائر بریگیڈ کا عملہ آگ بجھانے کی کوششوں میں ہے۔ ہلاکتوں  میں اضافے کا خدشہ بھی پایا جاتا ہے۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں