ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بلاول کو ٹھینگے کے بیان پر فردوس عاشق کو ٹھینگا: گھر آئے مہمان کے بارے میں یہ طرز تخاطب نا قابل قبول ہے، ترجمان چوہدری شجاعت

چوہدری شجاعت حسین کے ترجمان نے بلاول بھٹو سے متعلق فردوس عاشق اعوان کے بیان پر ان کو تنبیہ کی ہے۔

فردوس عاشق اعوان کے بیان پر ردعمل میں چوہدری شجاعت کے ترجمان نے کہا کہ بلاول بھٹو  ہمارے گھر مہمان تھے، گھر آئے مہمان سے اس قسم کی بات کرنا ہماری روایت نہیں۔

ترجمان نے کہا کہ فردوس عاشق اعوان نے جس طرح کی بات کی ہم نے نہ کبھی ایسی بات کی اور نہ کبھی پسند کی لہٰذا آئندہ ہمارے بارے میں اس طرح کی کوئی بات نہ کی جائے۔

خیال رہے کہ فردوس عاشق اعوان نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ چوہدری شجاعت حسین نے بلاول بھٹو زرداری کو ٹھینگا دکھا دیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں