ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

وفاقی سیکرٹری خزانہ کو گرفتار کرنے کا حکم

کراچی: سندھ ہائی کورٹ نے وفاقی سیکرٹری خزانہ کو گرفتار کرنے کا حکم دے دیا۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ان لینڈ ریونیو افسر کو 7 سال سے ترقی نہ دینے کے کیس میں مسلسل حکم عدولی پر سندھ ہائی کورٹ نے سخت ایکشن لیتے ہوئے وفاقی سیکرٹری خزانہ کو گرفتار کرنے کا حکم دے دیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق عدالت نے اسلام آباد میں متعلقہ تھانے کے ایس ایچ او کو تعمیل کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے حکم دیا کہ وفاقی سیکرٹری خزانہ کو گرفتار کرکے آئندہ سماعت پر پیش کیا جائے۔

عدالت نے وفاقی سیکرٹری خزانہ کے 50 ہزار کے عوض قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ 15 دسمبر 2020 سے سیکرٹری خزانہ سے وضاحت طلب کی جا رہی ہے، گزشتہ سماعت کی تنبہہ کے بعد بھی سیکرٹری خزانہ نے جواب جمع نہیں کرایا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں