ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

آئین اجازت دیتا ہے چھ ماہ تک وزیر رہ سکتا ہوں، حفیظ شیخ

 اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کا کہنا ہے کہ آئین اجازت دیتا ہے کہ چھ ماہ تک وزیر رہ سکتا ہوں، چھ ماہ کے بعد وزیر رہنے کے لیے ممبر قومی اسمبلی یا سینیٹر بننا ہوگا، جیسا آئین میں لکھا ہے میں اسی کے مطابق چلوں گا۔

یہ بات انہوں نے اسلام آباد میں میڈیا کے سوالات کے جوابات دیتے ہوئے کہی۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ عمران خان سے پاکستان کی عوام کی امنگیں وابستہ ہیں، عمران خان اس لیے آئی ایم ایف کے پاس گئے کیونکہ معیشت تباہ تھی، عمران خان کو 20 ارب ڈالر کا تجارتی خسارہ ورثت میں ملا۔

ایک اور سوال کے جواب میں وفاقی وزیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے کہا کہ گزشتہ پانچ سال میں برآمدات میں کوئی اضافہ نہیں ہوا اور موجودہ وقت میں بھارت، بنگلہ دیش کی برآمدات کم اور پاکستان کی بڑھ رہی ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں