ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

آج سے مغربی ہواؤں کا سلسلہ پاکستان میں داخل ہو گا

 اسلام آباد /  پشاور:  ملک کے بالائی وسطی علاقوں میں اگلے 4 سے 5 روز کے دوران بارش کی پیشگوئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج (بدھ) کو مغربی ہواؤں کا سلسلہ پاکستان میں داخل ہو گا۔ مغربی ہواؤں کا سلسلہ اتوار تک ملک کے بالائی علاقوں پر مو جود رہے گا۔  جمعرات سے اتوار خیبر پختو نخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں موسلا دھار بارش کے باعث لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہے۔

بدھ سے اتوار کے دوران کشمیر، گلگت بلتستان ، دیر ، سوات ، شانگلہ ، بونیر ، کوہستان ، مانسہرہ ، ایبٹ آباد ، ہری پور ، کوہاٹ ، پشاور ، کرم،وزیر ستان،بنوں، اسلام آباد ، راولپنڈی، اٹک،چکوال اور جہلم میں وقفے وقفے سے تیز ہواؤں ، بارش اور بلند پہاڑوں پر برفباری متوقع ہے۔

بدھ (رات) سے اتوار کے دوران ڈی آئی خان، بھکر،میانوالی، لیہ، سرگودھا،خوشاب، حافظ آباد، فیصل آباد، سیالکوٹ،جھنگ،ٹوبہ ٹیک سنگھ، گوجرانوالہ،لاہور،شیخو پورہ، نارووال، قصور اور اوکاڑہ میں تیز ہواؤں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش اور بعض مقامات پر (ژالہ باری)کی توقع ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں