ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

وزیراعظم عمران خان کا تین کروڑ خاندانوں کی مالی معاونت کا اعلان

 اسلام آباد: وزیراعطم عمران خان نے اعلان کیا ہے کہ جون میں تین کروڑ خاندانوں کو سبسڈی دیں گے۔

اسلام آباد میں  کوئی بھوکا نہ سوئے پروگرام کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ پناہ گاہ کو دیکھ کر بہت خوشی ہوتی ہے، مستحق لوگوں کو پناہ گاہ کی سہولت فراہم کررہے ہیں، ضروری ہے کہ پناہ گاہوں کے کھانے کا معیار ہمیشہ اچھا ہو۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ سب سے مشکل کام مزدوروں کا ہے، ان کے لیے پناہ گاہ نعمت ہے، جس کے باعث مستحق افراد باعزت طور پرکھانا کھا سکتے ہیں، جلد پورے پاکستان میں ہمارے یہ ٹرک کھانا فراہم کریں گے،  بہت سے لوگ کہہ رہے ہیں کہ اس پروگرام میں شرکت کرنا چاہتے ہیں،  ہر اس علاقے میں پناہ گاہ بنائیں گے جہاں مزدور آتے ہیں۔

عمران خان نے کہا کہ خیبر پختونخوا، پنجاب اور گلگت بلتستان کے شہریوں کو ہیلتھ کارڈ دے رہے ہیں ، جن کے ذریعے کسی بھی اسپتال سے 10لاکھ روپے تک کا علاج کرایا جاسکتا ہے، جون میں تین کروڑ خاندانوں کو سبسڈی دیں گے، غریب لوگوں کے اکاؤنٹس میں پیسے دیں گے، کسانوں کو بھی جون میں سبسڈی دیں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں