ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سندھ پولیس کے مزید 94 اہلکار کورونا کا شکار

 کراچی: گزشتہ ایک ہفتے کے دوران سندھ پولیس کے مزید 94 اہلکار کورونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں۔

ترجمان سندھ پولیس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے کے دوران سندھ پولیس کے 94 افسران و اہلکار کورونا وائرس کا شکار ہوئے ہیں، اس طرح اس وبا کا شکار ہونے والے افسران و اہلکاروں کی تعداد 6 ہزار 250 ہوگئی ہے۔

کورونا کا شکار اہلکاروں و حکام میں سے 24 زندگی کی بازی ہار چکے ہیں، اب تک 6104 افسران اور اہلکار صحتیاب ہوچکے ہیں جب کہ 122 اہلکارزیرعلاج ہیں۔

ترجمان سندھ پولیس کا کہنا ہے کہ کورونا کا شکار اہلکاروں اور افسران کا پوری توجہ سے علاج جاری ہے اور وہ بھی اس وبا کو شکست دینے کے لئے پرعزم ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں