ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کورونا کے بڑھتے کیسز ؛ اسلام آباد کے 3 سب سیکٹر سیل کرنے کا فیصلہ

 اسلام آباد: کورونا کے بڑھتے کیسز کی وجہ سے وفاقی دارالحکومت کے 3 سب سیکٹرز کو آج رات سے سیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد میں برطانیہ میں پھیلے کورونا کی نئی شکل کے کیسز بڑی تعداد میں سامنے آنے لگے ہیں، جس کی وجہ سے وفاقی دارالحکومت کے 3 سب سیکٹرز کو آج رات سے سیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات کا کہنا ہے کہ سیکٹر ایف الیون 1 میں 51، آئی ایٹ 4 میں 54 جب کہ سیکٹر آئی ٹین ٹو میں کورونا کے 48 کیسز سامنے آئے ہیں، اس صورت حال کے پیش نظر تینوں سب سیکٹرز کو آج رات سے سیل کیا جارہا ہے۔

حمزہ شفقات نے کہا کہ کورونا وبا کے پیش نظر تجارتی مراکز اور تفریحی پارکس جمعہ ،ہفتہ اور اتوار کو بند رہیں گے جب کہ دفاتر میں 50 فیصد سے زیادہ عملہ بلانے کی اجازت نہیں ہوگی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں