ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عورت مارچ کے نام پر بے حیائی نہیںکرنے دینگے‘ حامد الحق حقانی

ایبٹ آباد، ہری پور (صباح نیوز) جمعیت علما اسلام (س) کے سربراہ مولانا حامد الحق حقانی نے خبردار کیا ہے کہ پاکستان میں عورت مارچ کے نام پر کسی کو فحاشی اور بے حیائی کی اجازت نہیں دیں گے‘ہم تہذیب محمدیؐ پر کسی قسم کا سمجھوتا کرنے کو تیار نہیںہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے قلندرآباد ایبٹ آباد میں کارکنوں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ مولانا حامد الحق نے کہا کہ پاکستان اسلام کے نام پر بنا ہے ‘حکومت کو چاہیے کہ اسلام مخالف قوتوں کو کنٹرول کرے، ورنہ ہم قوت بازو سے روک دیں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں